Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اسٹاک میں تیزی

شائع 10 جون 2020 01:59pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی رہی- تیزی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 35 ہزارکا ہندسہ عبور کرگیا- دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میؓ اضافہ ہوگیا-

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی- تیزی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 35 ہزار کا ہندسہ عبورکرلیا- اس طرح مارکیٹ 261 پوائنٹس کے اضافے سے 35ہزار 65 پر بند ہوئی- دن بھرمجموعی طور پر 350 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا-

ایک سو اٹھاسی  کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ141کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی ہوئی- آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 35,111 جبکہ کم ترین سطح 34,803 رہی-

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کو پھر پر لگ گئے- اوپن مارکیٹ میں ڈالر40 پیسے مہنگا ہوگیا-40پیسے کے اضافے سے ڈالر 164.50 سے بڑھکر 164.90 پرپہنچ گیا-اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر بھی کی قیمت میں 22 پیسے کااضافہ ہوگیا اور ڈالر 164.33 سے بڑھ کر 164.55 روپے پر بند ہوا-